ابنا: يوکرين کے مختلف جنوبي اور مشرقي شہروں سے عوام کے مظاہروں کي رپورٹيں ملي ہيں - ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ صوبہ لوگانسک ميں بھي يوکرين کي عبوري حکومت کے مخالفين نے خودمختاري کا اعلان کرديا ہے
شہر لوگانسک ميں، يوکرين کے محکمہ انٹيليجنس اور سيکورٹي کي عمارت پر عبوري حکومت کےمخالفين کا قبضہ ہوگيا ہے اور انہوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ مکمل حق حاکميت کے ساتھ الگ ملک چاہتے ہيں - اس رپورٹ کے مطابق لوگانسک ميں عوام نے گيارہ مئي کو ريفرنڈم کرانے کا اعلان کيا ہے- لوگانسک کي مقامي کونسل نے اعلان کيا ہے کہ اگر يوکرين کي فوج نے حملہ کيا تو روس سے باضابطہ مدد کي درخواست کي جائے گي -
ادھر دونيسک ميں يوکرين کي عبوري حکومت کے مخالفين نے ريڈيو اور ٹي وي کي عمارت پر قبضہ کرليا ہے –
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ دونيسک ميں مخالفين نے ريڈيو اور ٹي وي پر قبضےسے پہلے اعلان کيا تھا کہ ريڈيو اور ٹي وي جو يوکرين کي عبوري حکومت کے کارندوں کے کنٹرول ميں ہيں، اس شہر کي صورتحال سے متعلق صحيح خبريں نشر نہيں کررہے ہيں-
ايک مقامي صحافي نے بتايا ہے کہ جن لوگوں نے ريڈيو اور ٹي وی کي عمارت پر قبضہ کيا ہے وہ مسلح نہيں تھے ليکن بعد ميں مسلح افراد کا ايک دستہ آگيا اور اس نے اعلان کيا ريڈيو اور ٹي وي کا عملہ اس شرط پر اپنا کام جاري رکھ سکتا ہے کہ حقيقت بياني سے کام لے اور خبروں ميں تحريف نہ کرے –
اسي کے ساتھ روسي ذرائع نے بتايا ہے کہ يوکرين کي عبوري حکومت نے جنوبي اور مشرقي علاقوں ميں عوام کي تحريک کي سرکوبي کے لئے امريکا کي بدنام زمانہ پرائيويٹ سيکورٹي ايجنسي بليک واٹر کي خدمات حاصل کي ہيں جو اب سيکورٹي اکيڈمي کے نام سے کام کررہي ہے -
اس رپورٹ کے مطابق سابق بليک واٹر اور موجودہ سيکورٹي اکيڈمي کے ڈھائي سو اہلکاروں کو دونيسک بھيجا گيا ہے –
يوکرين کي عبوري حکومت نے مشرقي اور جنوبي شہروں ميں عوام کي سرکوبي کے لئے سابق بليک واٹر کي خدمات ايسي حالت ميں حاصل کي ہيں کہ اس نے عراق ميں بے انتہا وحشيانہ جرائم کا ارتکاب کيا ہے –
بتايا جاتا ہے کہ بليک واٹر نے عراق ميں دوسو سے زائد دہشتگردانہ کاروائياں انجام ديں اور ہزاروں عراقيوں کو خاک کو خون ميں غلطاں کيا -
جب امريکا کي يہ پرائيويٹ سيکورٹي ايجنسي کافي بدنام ہوگئي تو اس کا نام بدل کے سيکورٹي اکيڈمي رکھديا گيا-
.......
/169